راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس فیصل زمان خان کے احکامات پر کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کوتنخواہیں ادا کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی عدالت عالیہ میں شفقت اقبال وغیرہ15ڈاکٹروں نے مہر عامر شہزاد ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہےں بنیادی طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کار ڈےالوجی میں بھرتی کیا گیا لیکن کورونا وباءپھیلنے پر ان کو کورونا مریضوں کے علاج پر لگا دیا گیا جسے قومی اور اخلاقی فرےضہ سمجھ کر ادا کیا لیکن ایک سال سے زائد عرصہ تک ہمےں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیںعدالت عالیہ نے متعلقہ حکام کو تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات جاری کئے تو متعلقہ حکام نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں ان کے اکاﺅنٹ میں جمع کراکے رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی۔
کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کوتنخواہیں ادا کرکے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی
Jun 01, 2022