سید حسن مرتضیٰ کو سینئر وزیر بننے پرنعیم کیانی کی مبارکباد 

Jun 01, 2022

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سید حسن مرتضیٰ پارٹی کا سرمایہ ہیں انھوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی کا علم ہمیشہ بلند رکھا سینئر وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے نائب صدر و امیدوار پی پی 11 نعیم کیانی نے پنجاب آفس میں سید حسن مرتضیٰ کو سینئر وزیر بننے پر وفد کے ہمراہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید حسن مرتضیٰ نے پارٹی راہنما¶ں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے پیپلزپارٹی پنجاب میں بھرپور قوت سے سیاست کرے گی اور پنجاب کو دوبارہ پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔

مزیدخبریں