کوئٹہ/زاہدان ( آئی این پی ) پاک ایران 9thجوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس ایران کے شہر زاہدان میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کوئٹہ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 23رکنی وفد کی قیادت صدر فدا حسین دشتی نے کی جبکہ پاکستان کسٹم کے چیف کلکٹر محمد صادق ، ڈپٹی کمشنر چاغی انعام الحق ، ڈی جی فشریز طارق الرحمن ، ڈی ایس پاکستان ریلوے نثار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بشیراحمد سومرو، سٹیٹ بنک کے جوائنٹ ڈائرئکٹر سجاد احمد، صدر فیڈریشن آف انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ حاجی فتح خان، کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ ، داخلہ، پلانٹ اینڈ کورنٹائن، کلچر ٹورزم اور لائیوسٹاک کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ ایران کی جانب سے بارڈر ٹریڈ سے منسلک اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ چمبر آف کامرس کے صدر فداحسین دشتی نے پاک ایران بارڈر پر تجارت کی موجودہ صورتحال اور درپیش مشکلات پر شرکاءکو بریفنگ دی کہ پاکستان اور ایران دو برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہیں ۔دونوں طرف کاروباری سرگرمیوں کیلیے سازگار ماحول کی ضرورت ہے جس کیلئے دونوںطرف کے حکام اپنی تاجر برادری اور عوام کیلیے مزید تجارتی گیٹ وے بنائے جس کیلیے ماشکیل، پنجگور، اورضلع کیچ میں بلنگور کے مقام کی تجویز دی گئی ایرانی سائیڈ میں میرجاوا اور ریمدان بارڈرجبکہ پاکستانی سائیڈ میں تفتان اور کلدان باڈر کے مقام پر انڈسٹریل زون قائم کرنے کی تجویز دی گئی اور دنوں ملکوں کے حکام نے تاجر اور تجارت کیلیے مزید آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کیا جس میں دونوں ملکوں کی جانب سے تجارتی گزرگاہوں میں اضافہ اور آزادانہ تجارت کیلیے تاجروں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں ایرانی حکام سے مکران میں فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کی بھی درخواست کی گئی۔
بارڈرٹریڈ
پاک ایران بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس دونوں طرف مزید تجارتی گیٹ وے بنانے کی تجویز
Jun 01, 2022