تبدیلی کے دعویداروں کو عوام نے مسترد کر دیا‘ نواز شریف 

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو عوام نے مسترد کردیا، پونے چار سالہ میں پی ٹی آئی نے سوائے مسائل میں اضافے کے کوئی اور کام نہیں کیا،مسلم لیگ ن کی حکومت ملک و قوم کو درپیش مسائل نجات دلاتے ہوئے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی قوم کو آنے والے دنوں میں بدلا ہوا پاکستان ملے گا۔ان خیالات کا اظہار مرحوم طارق نعیم اللہ کے فرزند اورسابق ایم پی اے شاہد محمود خان کے بھتیجے عبدالا حد خان،اور معروف صنعتکار شیخ عظیم کی لندن میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں کیخلاف محاذ آرائی  کامرتکب ہوکر اپنے ناجائز مقاصد پورے کرنا چاہتا ہے اسے کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن