ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومت تمباکو نوشی کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروائے پبلک مقامات پر سختی سے اور بچوں و خواتین کو خصوصی طور پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی جائے ان خیالات کا اظہار تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر صحت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین صحت فاؤنڈیشن ڈاکٹرپیر سید عبدالسمیع نے کیا ،انہوں نے مزید کہاکہ تمباکو نوشی کی ہر قسم زہریلا موا دہے اور پوری دنیا میں تمام بیماریوں اور اموات میں سرفہرست ہے اور روزانہ پاکستان میں 12سو سے زائد بچے اور نوجوان تمباکو نوشی کا آغاز کرتے ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے پاکستان میں سالانہ 3بلین روپے سے زائد تمباکو نوشی میں اڑا دئیے جاتے ہیں آگاہی واک میں عرفان قریشی ،خلیل ملک ،وقاص رفیع ،اعجاز حسین ،محمد اجمل ،محمد علی و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
پاکستان میں سالانہ 3 بلین روپے سگریٹ نوشی پر اڑا دیئے جاتے ہیں‘ ڈاکٹر عبدالسمیع
Jun 01, 2022