تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے نئے ممبران کو الیکشن کمیشن کاحصہ بننے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے دونوں ممبران کی تقرری کی ہے جس کے بعد تمام صوبوں سےالیکشن کمیشن کے ممبران مکمل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، نئے آنے والے ممبران کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 30 مئی کو صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے تھی۔ترجمان ایوان صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب سے بابر حسن بھروانہ اور خیبر پختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللّٰہ خان کو ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔ایوان صدر کے مطابق تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں۔ دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔