ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو سیاسی موومنٹ پر وکلاء کے گھروں پر چھاپوں، گرفتاریوں سے روکدیا:بورے والا  بار

بورے والا(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے اسلام آباد لانگ مارچ کے موقع پر پولیس کی جانب سے وکلاء کے گھروں پر چھاپوں،چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے،غیر قانونی گرفتاریوں اور حراساں کئے جانے پر بورے والا بار کے وکلاء ملک فاروق احمد اعوان،سابق صدر ملک فرقان یوسف اور دیگر وکلاء نے سیشن جج وہاڑی سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کیا اس ملاقات کے بعد ملک فاروق اعوان اور ملک فرقان یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ سیشن جج وہاڑی کے حکم پر ایڈیشنل سیشن جج بورے والا یونس عزیز نے ڈی ایس پی بورے والا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے آئندہ ایسی کسی بھی سیاسی موومنٹ پر وکلاء کے گھروں پر چھاپے،انکی گرفتاریاں یا حراساں نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...