جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) احساس راشن پروگرام کے تحت غریب رکشہ ڈرائیور کو مہنگا سامان فروخت کرنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دکاندار کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، ٹھٹھہ صادق آباد میں وحید اسلم کریانہ سٹور پر احساس راشن پروگرام کے تحت رعائتی قیمت پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے، چک نمبر 136 دس آر کے رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد ارشاد کو سامان خریداری پر اوور چارجنگ کی گئی۔