ملتان، خانیوال(خصوصی رپورٹر،خبرنگار) خانیوال میں ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر ملک شاپ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کردیاگیا،ملتان میں سنیکس یونٹ کو پاپڑ کی سٹوریج کیلیے کیمیکلز ڈرمز کا استعمال کرنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مزید ملتان میں معروف ریسٹورنٹ کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ سالٹ کی ملاوٹ کرنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔مزید برآں وہاڑی میں ہوٹل کو ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔