پاکستان :کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید66نئے کیسز رپورٹ,71مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد :   ملک بھر میں عالمی وباء کورونا کے وار تیز ہوگئے، 24 گھنٹوں میں مزید 66 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 66نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 71 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 453افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 14 ہزار 58ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.47 فیصد رہا۔  ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 7ہزار 631ہو گئی جبکہ کورونا کے 71مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 68مریض صحتیاب ہوئے، وائرس کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 690ہو گئی۔ کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 384 ہو گئے۔سندھ میں 5 لاکھ 77 ہزار 517، پنجاب میں 5 لاکھ 7 ہزار 569، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 19ہزار 688، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار410، بلوچستان 35ہزار 501، آزاد کشمیر 43 ہزار 334جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 749کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 13ہزار564 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 106، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1ہزار24، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...