لاہور (کامرس رپورٹر ) ملک میں پی وی سی کی مقامی پیداوار میں اضافے اور پی وی سی سے تیارکردہ مصنوعات کے اضافی حجم کی برآمدات کے ذریعے پاکستان سالانہ 300ملین ڈالر کا زرِ مبادلہ حاصل کرسکتا ہے۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کے نائب صدر مینوفیکچرنگ محمود صدیقی نے میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ اینگرو پولیمر اینڈکیمیکلز نے 2015سے اعلیٰ کارکردگی، اعتماد اور آپریشنز میں جدّت کیلئے پلانٹ کی توسیع اور دیگر اپ گریڈکے منصوبوں میں 188ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہے۔ 2021ء میں اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے اپنی پی وی سی صلاحیت کو توسیع دے کے 295,000ٹن سالانہ کردیا ہے جس سے مقامی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پی وی سی کی مصنوعات برآمد بھی کی جاسکتی ہیں۔
پاکستان سالانہ 300ملین ڈالر کا زرِ مبادلہ حاصل کرسکتا ہے:محمود صدیقی
Jun 01, 2023