لاہور (کامرس رپورٹر ) چین کے 6رکنی اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کا روزہو فارن ٹریڈ انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے صدرلوان ژیانگ جی کی سربراہی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا۔ صدر عرفان اقبال شیخ،ریجنل چیئرمین محمدندیم قریشی ودیگر سے ملاقات کی۔ فریقین نے زراعت،تجارت،سرمایہ کاری،ٹیکنالوجی اور کاروباری وفود کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر بی ٹو بی میٹنگز بھی منعقدہوئیں۔عرفان اقبال شیخ اور محمد ندیم قریشی نے کہا کہ چین سے تجارتی وفود کی مسلسل آمد عکاس ہے کہ چینی نجی شعبہ پاکستان کے ساتھ کاروبار میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو زراعت،وہیکل مینوفیکچرنگ، توانائی، تعمیرات، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، بائیوٹیکنالوجی، پیکیجنگ، پرنٹنگ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
6رکنی تجارتی چینی وفد کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ،صدر،چیئرمین سے ملاقات
Jun 01, 2023