کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 روز کی تیزی کے بعد گزشتہ روز مندا کا رجحان غالب رہا جب سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 341 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ پرافٹ ٹیکنگ کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں غیر یقینی صورتحال بھی رہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے معیشت کو سنگین مالی خدشات کا سامنا کرنے کے بیان، آئی ایم ایف مشن چیف کی جانب سے پاکستان کے معاملات میں مداخلتی بیان سمیت دیگر منفی عوامل کی وجہ سے پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کاروبار حصص میں مندا رہی اور انڈیکس گزشتہ روز کی نسبت0.83فیصد گھٹ گیا۔گزشتہ مارکیٹ میں کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت20فیصد کم رہا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں46ارب38کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ایک موقع پر 100انڈیکس181پوائنٹس کی تیزی سے41852پوائنتس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں منافع کے حصول کیلئے سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت نے مارکیٹ کو مندی کی جانب دھکیل دیا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 341.10پوائنٹس کی کمی سے 41330.56 پوائنٹس ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں مندا: 100انڈیکس میں 341پوائنٹس کی کمی
Jun 01, 2023