غازی اہلکار قیمتی سرمایہ‘فرنٹ لائن سولجرز کو تنہا نہیں چھوڑ جا سکتا : آئی جی

Jun 01, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے غازی اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی بہترین ویلفیئر، علاج معالجے اور جلد از جلد بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ فیلڈ میں فرائض سر انجام دینے والے افسران وا ہلکار فرنٹ لائن سولجر ہیں جنہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ایسے فرض شناس اور بہادر افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات میں کمی نہیں آئیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جنرل ہسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر زخمی پولیس اہلکارحافظ محمد نعمان کی عیادت کے موقع پر کیا۔ آئی جی پنجاب نے زیر علاج ڈولفن اہلکار حافظ محمد نعمان کی عیادت کی،جلد صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

مزیدخبریں