گوجرنوالہ سے پیدل راولا کوٹ جانیوالے نوجوان ٹورسٹ کا سماہنی میں استقبال

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) گوجرانوالہ کے نوجوان ٹورسٹ اور ٹریکر محمد موسیٰ جٹ پیدل سفر طے کرتے ہوئے وادی سماہنی پہنچ گئے ،انہوں نے راولاکوٹ جانے کیلئے 3روز قبل سفر کا آغاز کیا ، سماہنی پہنچنے پر پاک ایڈونچر کلب کے چیئرمین میاں محمد اعظم کی ہدایت پر مقامی رہنماؤں اور ٹورسٹ گائیڈ امین مغل ، اشفاق مغل ،راجہ نصیر اختر ، صحافی بدرالسلام جعفری ،پرویز اقبال اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ موسیٰ جٹ نے کہا کہ پیدل سفر کا مقصد پاکستان اور کشمیر کی باہمی محبت کو مضبوط بنانا ٹورازم کا فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن