انقرہ(اے پی پی)ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان 3 جون کو تیسری مدت کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور نئی کابینہ کا ایک دن بعد حلف اٹھانے کا امکان ہے۔روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب ترک صدر ہفتہ کو حلف اٹھائیں گے اور عہدہ سنبھالیں گے ۔