پاکستانی عازمین حج کیلئے مدینہ منورہ میں دور دراز رہائشیں‘ بزرگوں کو پریشانی

Jun 01, 2023

مدینہ منورہ (نمائندہ  خصوصی+ جاوید اقبال بٹ) پاکستانی حجاج کرام کو مدینہ منورہ سنٹرل ایریا کی بجائے ایک کلو میٹر سے زائد دور دراز رہائشوں میں  ٹھہرایا جا رہا ہے۔ بزرگ حاجی رل گئے ہیں جبکہ تاریخ کا  مہنگا ترین پیکج تقریباً12 لاکھ 70ہزار کے لگ بھگ روپیہ سرکاری حج سکیم سے وزارت مذہبی امور و حج نے لیکر مدینہ منورہ  میں پاکستانی حجاج کو پاکستان حج مشن والوں  نے 1کلو میڑ مرکزیہ سنڑل ایریا سے دور رہائشوں میں رکھنا شروع کر دیا ہے۔ ابھی پیک سیزن تو اب شروع ہوا ہے۔  وزیراعظم میاں شہباز شیریف فوری نوٹس لیں  اور وزیر مذہبی امور حج سینیڑ طلحہ صاحب اور وفاقی وزراء بھی نوٹس لیں۔ دوسری جانب پاکستان ہائوس کو سعودی حکومت نے اس ایریا کو خالی کروانے کا کتنے ماہ سے نوٹس دیا ہوا تھا۔ اب افراتفری میں ایک عارضی عمارت لی ہے۔ پہلے ہمیشہ میڈیکل (پاکستان ہائوس) حج مشن اپنا ایک ہسپتال حج موسم میں عارضی بناتی رہی ہے۔ اس دفعہ ناقص منصوبہ بندی سے پاکستان حج میڈیکل مشن ہسپتال بھی نہ بنا پائی اور نہ ہی حسب انتظام این او سی لیا ہے۔ وزیراعظم  محمد شہباز شریف نوٹس لیں۔ سینیٹر طلحہ محمود نے بتایا ہے اس طرح دور دراز رہائشیں دینے پر بے چینی پھیلے گی  جب کہ ابھی پیک سیزن اب شروع ہوا ہے۔

مزیدخبریں