لاہور (نیٹ نیوز) گجرات میں دلہن والوں نے شرائط پوری نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا۔ دولہا کے والد نے الزام لگایا کہ مطالبات پورے نہ کرنے پر دلہن والوں نے یرغمال بنا کر تشدد کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رخصتی کے وقت دلہن کے گھر والوں نے مطالبات رکھ دئیے اور 3 تولہ سونا، 10 ہزار روپے اور 12 ہزار جیب خرچ کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ مطالبات پورے نہ کرنے پرتشدد کر کے 24 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا جبکہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی ہے۔
گجرات: مطالبات پورے نہ کرنے پر دلہن والوں نے دولہا‘ باراتیوں کو یرغمال بنا لیا
Jun 01, 2023