سینٹ الیکشن مبینہ دھاندلی کیس میں ایک بار پھر فردجرم کی کارروائی موخر

 اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امید علی بلوچ کی عدالت میں زیر سماعت علی حیدرگیلانی وغیرہ کے خلاف سینٹ الیکشن مبینہ دھاندلی کیس میں ایک بار پھر فردجرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے عدم پیشی پرملزمان علی حیدر گیلانی کے قابل ضمانت جبکہ فہیم خان اور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل عدالت پیش نہ ہوئے اورتینوں ملزمان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن