اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کے حوالے سے فروغ نسیم‘ علی زیدی‘ خالد مقبول صدیقی کے بیانات قلمبند کئے۔ سابق وزراء نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کابینہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔ کابینہ میٹنگ میں مظنوری کا کہا گیا‘ ہمیں کوئی دستاویز یا بریفنگ نہیں دی گئی۔