عمران کی خراب ہونے والی گاڑی کہاں گئی؟ عدالت نے پولیس سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے عمران خان کی نیب راولپنڈی دفتر پیشی کے دوران خراب ہو جانے والی گاڑی کی سپردداری درخواست میں نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ گذشتہ روز گاڑی کے مالک کی جانب سے عاصم بیگ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر سپردداری درخواست پر سماعت کے دوران وکلاء کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گاڑی اسلام آباد سی ٹی ڈی تھانے میں بند ہے۔ دوران سماعت تھانہ رمنا کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہمارے پاس عمران خان کی گاڑی نہیں ہے۔ عدالت نے اسلام آباد تھانہ سی ٹی ڈی کوجواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 2جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...