بلاول، امریکی سفیر ملاقات: تعلقات مضبوط بنانے، سیلاب متاثرین بحالی میں تعاون پر اتفاق 

اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ + خصوصی نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے جون میں ہیلتھ ڈائیلاگ کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ علاقائی تعاون اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ اردن اور عراق پر چلے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ اردن کے شاہی خاندان کی دعوت پر شاہی شادی میں شرکت کے لیے اردن جائیں گے۔ اردن سے بلاول بھٹو زرداری 5 سے 7 جون 2023ءتک عراق کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ عراقی قیادت اور اپنے ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ وزیر خارجہ یہ دورہ عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ بھٹو زرداری کا سندھ میں بارش کے دوران حادثات میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کےا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کےا۔

ای پیپر دی نیشن