وزیرستان: فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک ، پولیو ٹیم پر حملہ، اہلکار شہید 

اسلام آباد‘ پشاور (نیٹ نیوز‘ خبر نگار خصوصی) جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے‘ میرانشاہ میں اہلکار شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ میرانشاہ کی تحصیل سپین وام میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس میں ثاقب الرحمان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ اہلکاروں نے پولیو ٹیم کی بحفاظت وہاں سے نکال دیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے حملے کی مذمت کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے۔

 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...