نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست منی پور میں جاری ہندو عیسائی فسادات شدت اختیار کر گئے۔ عیسائیوں کا تعلق شیڈولڈ قبیلے اور ہندو¶ں کا میتی برادری سے ہے۔ ہندو حملے کر کے 80 عیسائیوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ حملوں میں 250 عیسائی زخمی ہو چکے ہیں۔ سو سے زائد گاڑیوں اور گھروں کو نذرآتش کیا جا چکا ہے۔ ایک 21 گرجا گھروں اور عمارتوں کو جلایا جا چکا ہے۔ فسادات تب شروع ہوئے جب ہندو¶ں نے خود کو شیڈولڈ قبیلہ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ منی پور وزیراعلیٰ نے ہندو کارڈ کھیلتے ہوئے اس مطالبے کی حمایت کی۔ ہندو اور عیسائیوں نے ایک دوسرے کے علاقے خالی کر دیئے۔ ہندو¶ں اور عیسائیوں کے علاقوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی معطل ہو چکا ہے۔ گورنر منی پور نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔
بھارت: منی پور میں ہندو عیسائی فسادات‘ ہلاک عیسائیوں کی تعداد 80 ہو گئی
Jun 01, 2023