لاہور ( خصوصی نامہ نگار )دین ، وطن ، افواج پاکستان سے محبت ہماری اساس ہے۔ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ نفرتیں ختم کرنے اور محبتیں پھیلانے کیلئے جدوجہد کرنی ہو گی۔ 75 سال میں جو کام دشمن نہ کر سکا وہ اپنوں نے کر دیا۔ 9 مئی کے دن اسلام اور پاکستان کے دشمن خوش ہوئے۔ پاکستان مسلمانوں اور غیر مسلموں کا ملک ہے۔ ہر پاکستانی کے حقوق کا تعین آئین نے کر رکھا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق اور معاشرتی اقدار کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مبلغ کا کام محبت پھیلانا ہے نفرت نہیں، نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے وطن اور قوم سے مخلص نہیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماءکونسل و صدر انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے استحکام پاکستان طلباءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا نائب خان ، حاحبزادہ حافظ ثاقب منیر ، مولانا ذوالفقار ، مولانا عاطف تنویر، مولانا افضل شاہ الحسینی، مولانا شہباز احمد اور دیگر نے خطا ب کیا۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی پشت پناہی کرنے والے کون ہیں۔
دین ، وطن ، افواج پاکستان سے محبت ہماری اساس ہے:حافظ طاہر محمود اشرفی
Jun 01, 2023