تمباکو نوشی کے عالمی دن پر ایف جے ایمیونیورسٹی میں آگاہی سیمینار

Jun 01, 2023

لاہور ( نیوزرپورٹر ) کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تعاون سے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تمباکو نوشی کا عالمی دن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطورسرپرست اعلیٰ شرکت کی۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ شعبہ نفسیات ،پروفیسر علی مدیح ہاشمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر کامران خالد خواجہ ،پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم ،پروفیسر منزہ اقبال، فیکلٹی ممبران ، مختلف اداروں سے آئے شعبہ نفسیات کے سربراہان اور طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر عائشہ رشیدنے تمباکو نوشی کا عالمی دن کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کاتھا کہ کسی بھی بیماری کی روک تھام کیلئے آگاہی، احتیاطی تدابیر اور پرہیزاہم عوامل ہیں۔ سگریٹ کا دھواں ہمارے پھیپھڑوں کا حصہ بن جاتا ہے جو کہ ہمارے سر سے پاو¿ں تک کے اعضاءکو نقصان پہنچاتا ہے اور بے شمار بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ چیف گیسٹ پروفیسر علی مدیح ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 1.3 بلین افراد اور پاکستان میں 2.5 کروڑ افراد تمباکو نوشی میں مبتلا ہیں ۔تقریب کے اختتام میں پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر علی مدیح ہاشمی اور ماہرین میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں