لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز عالم دین علامہ منیر احمد یوسفی کے صاحبزادے، پیر بشیر احمد یوسفی اور مفتی خلیل یوسفی کے برادر اصغعر محمد ابوبکر یوسفی زمزمی علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نمازہ جنازہ پیر خلیل احمد یوسفی آف سمندری نے ادا کی، جبکہ صاحبزادہ رضائے مصطفی قادری، مولانا اظہر منیر یوسفی، صاحبزادہ شبیر الحق یوسفی.سید احسان گیلانی ناظم اطلاعات مرکزی جماعت اہل سنت،شیخ الحدیٹ مفتی غلام حسن قادری، پیر معاذالمصطفیٰ ،مفتی عمران حنفی، مولانا حفیظ اظہر اور دیگر علما کرام کے علاوہ حفاظ، اہل علاقہ اور نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ان کی نماز جنازہ چائنہ سکیم میں ادا کی گئی اور بعد ازاں نگینہ مسجد میں ان کے والد علامہ منیر احمد یوسفی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ قران خوانی کا انعقاد 3 جون بعد نماز ظہر جامعہ مسجد محمد ابوبکر چائنہ سکیم میں ہوگا۔ اس موقع پر انجمن اشاعت دین اسلام اور نگینہ سوسائٹی کے ممبران نے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔
اصغر محمد ابوبکر یوسفی زمزمی علالت کے بعد انتقال کر گئے
Jun 01, 2023