تعلیم کیلئے کم بجٹ تحقیقی کام کی راہ میں رکاوٹ ہے:پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر 

Jun 01, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہے کہ تعلیم کیلئے کم بجٹ تحقیقی کام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ وہ آواری ہوٹل میں تعلیمی ورفاہی تنظیم عمل اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں اخوت فاو¿نڈیشن کے ڈائریکٹر امجد ثاقب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغرزیدی ،وائس چانسلر یونیورسٹی یجوکیشن ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ودیگر ماہرین تعلیم نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو ملنے والی زیادہ تر گرانٹس تنخواہوں کی مد میں جاتی ہیں اور تحقیقی کام کیلئے خاطر خواہ فنڈز دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انڈسٹری اور اکیڈمی لنکیج کے درمیان روابط کا فقدان ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں نصاب کی تیاری اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
 ایسا نصاب ہونا چاہیے جو انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ ہو۔ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے طلباءمیں انٹرنپنیورشپ کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا۔ ایک تخمینہ کے مطابق 2050میں دنیا کی آبادی 10بلین ہو جائے گی جسے کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اکیسویں صدی کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق گرایجوئیٹس کو سکالر شپس کی فراہمی عمل اکیڈمی کا خوش آئنداقدام ہے۔

مزیدخبریں