سراج الحق کا دورہ جامعہ اشرفیہ لاہور علمائ  سے ملاقاتیں، طلباءسے خطاب

لاہور (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے دیگر عہدیداران کے ساتھ ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیاجہاں انہوں نے نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند،مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن،ڈاکٹر حافظ زاہد علی ملک، مفتی شاہد عبید،مولانا فیاض الدین چترالی، مولانا ڈاکٹر طارق محمود مکی اورمولانا حافظ مجیب الرحمن سمیت دیگر علماءسے ملاقاتیں کیں۔ دورہ حدیث کے طلباءاور جدید لائبریری میں اساتذہ وعلماءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی اور جامعہ اشرفیہ لاہور کا علمی و روحانی فیضان جاری ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک میں ایک دن بھی اسلامی نظام نافذ نہیں ہوسکا ۔تمام مالیاتی اور دیگر عالمی اداروں ِ میڈیا اور معیشت پر یہودیوں کا قبضہ اور دجالی نظام کا حصہ ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک کی معیشت زوال پذیر ہے۔ ملک ایک دلدل میں پھنس چکا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن