جہانگیر ترین سے ، ملاقاتیں، نیا سیاسی گروپ بنانے پر کام جاری

فرحان انجم ملغانی
ملکی سیاسی معاشی صورتحال کے باعث ملک کے دیگر حصوں کی طرح،   جنوبی پنجاب میں بھی پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور عہدیداران کی جانب سے پارٹی سے اعلان لاتعلقی اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ عروج پر پہنچ گیا ہے، 
9 مئی کی صورتحال کے بعد سے جہانگیر ترین بھی سیاسی میدان میں ایک بار  پھر متحرک  ہوگئے ہیں ان کی طرف سے، نیا سیاسی گروپ بنانے پر کام جاری ہے، اسحاق خاکوانی ، عون چوہدری ، علیم خان ودیگر رہنماؤں نے ان سے  ملاقاتیں  کی ہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بات چیت کی ہے جبکہ جہانگیر ترین کی طرف سے اپنی نئی سیاسی پارٹی کا لاہور میں پارٹی دفتر قائم کرنے کی اطلاعات  بھی ہیں لیکن،تاحال کوئی بڑا بریک تھرو سامنے نہیں آیا، جبکہ نئی قانون سازی کے بعد میاں نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی ختم ہونے کی بازگشت، ہیں ملک کے دیگر پریس کلبز کی طرح ملتان کا پریس کلب بھی آباد ہوگیا ہے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز وٹکٹ ہی ولڈرز وعہدیداران کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے کچھ سیاستدان 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر کے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کر رہے ہیں وہ نئی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے ان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کے لائحہ عمل بارے بعد میں اعلان کریں گے ملتان سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ملک سلیم لابر حاجی جاوید اختر انصاری سابق وزیر ڈاکٹر اختر ملک ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم کنہوں خانیوال کے سابق ایم پی اے عمران پرویز دھول سابق ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی  اشرف رند علمدار قریشی عبدالحئی دستی جہانزیب وارن پی ٹی آئی ملتان سٹی کے سینئر نائب صدر واجد شوکت نے نہ صرف پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے بلکہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے بلکہ ایسے سیاسی ورکرز بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں جن پر کوئی دباؤ نہیں ہے وہ صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کر رہے ہیں سابق ایم پی اے ملک واصف راں کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ متعدد پی ٹی آئی رہنما تاحال روپوش ہیں سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے گھیرا تنگ ہونے پر دوبارہ گرفتاری دے دی دوسری جانب آنے والے  بجٹ سے عوام نے امیدیں وابستہ کر لی ہیں عوام اور تاجر و سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے تنخواہ میں اضافہ کرنے ٹیکس کی شرح کم کرنے برآمدات بڑھانے درآمدات پر انحصار کم کرنے بارے اقدامات بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے خاص طور پر موجودہ مہنگائی میں غریب عوام پس کر رہ گئی غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے اگر حکومت نے ڈالر کو کنٹرول کر کے عوام کو بجٹ میں ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں عوام کا ردعمل شدید ہوگا سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین سے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے ان کی رہائش گاہ ملاقات کی ملاقات میں پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشن کی سیکنڈ سیکرٹری میری رابرٹسن بھی موجود تھیں جہانگیر خان ترین اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں پاک آسٹریلیا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں رہنما ترین گروپ اسحاق خان خاکوانی عون چوہدری ملک نعمان لنگڑیال اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ موجود تھے ۔

قزاقستان کے سفیر یر زاہان کستا قم آج کل ملتان کے دورے پر ہیں انہوں نے نہ صرف بہا الدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا بلکہ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا صنعت کاروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے تجارت ودیگر دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ہے اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے انہوں نے پاکستانی صنعت کاروں کو ان کے ملک میں آنے کی دعوت بھی دی ہے  جبکہ کپاس کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی ہے گزشتہ روز سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب عطیل نے بہاول پور کا دورہ کیا وہاں پر انہیں بتایا گیا کہ کپاس کی فصل کی پہلی چنائی سے فی ایکڑ 7 من کپاس حاصل ہوئی ہے جو فی من 13333 روپے میں فروخت ہوئی ہے جو کہ خوش آئند ہے زیادہ پیداوار آنے اور فصل کا ریٹ اچھا ملنے سے کاشتکار کی حوصلہ افزائی ہوگی وہ دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے کی بھرپور کوشش کرے گا

ای پیپر دی نیشن