صبح سویرےبڑا استعفیٰ آگیا.

Jun 01, 2023 | 10:24

 پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر سید امجد زیدی نے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ امجد زیدی نے استعفیٰ طے شدہ پارٹی معاہدے کے تحت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے عہدے کے لیے ڈپٹی اسپیکر احمد ایڈوکیٹ کو نامزد کیا ہے، وعدہ پورا کرنے پر امجد زیدی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس سے پہلے امجد زیدی کے خلاف پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت ہی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی تھی۔

مزیدخبریں