عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست اورسیاست میں ریاست لازم وملزوم ہے جس طرح چادراورچاردیواری کی بے حرمتی اورتھانوں میں رشوت وصول کی جارہی ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے،آئی ایم ایف سے لیکرآسٹریلیاتک اورچین سے لیکرسعودی عرب تک سب سمجھارہے ہیں کہ عقل کے ناخن لیں لیکن حکمرانی کی لالچ ذلت اوررسوائی کی آخری حدتک پہنچ چکی ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کھوٹہ سکہ ثابت ہوئی غریب حقیروذلیل ہوگیاامیرفقیرورسواہوگیاکاروبارتباہ ہوگئے ڈالر320کابھی نہیں مل رہا ،سیاسی معاشی اقتصادی تباہی ہو گئی میں50سال سے ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں اورمیری اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے، 4 مرتبہ میرے گھروں پروحشیانہ چھاپے مارے اور توڑپھوڑ کی گئی ۔انہوںنے کہا کہ اشفاق وڑائچSHOشفقت SHOاوران کے افسران جوہمیشہ میرے گھروں سے میری دونوں گاڑیوں کے اغواکرنے اورملازموں پرتشددکرنے کے شوقین ہیں انکی ویڈیوز موجودہیں صرف موسم بہارکاانتظارکریں قانون کے شکنجے میں آکررہیں گے، خیبرپختونخوا میں پولیس ڈرتی ہے پنجاب اوراسلام آباد میں بیویوں بیٹوں کی بیحرمتی کرتی ہے لیکن آخرکب تک۔