وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

 اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سویلین اور عسکری قیادتیں شریک ہو گی.اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پر غور ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے فیصلے کی تائید کی گئی تھی جب کہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق بھی ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن