'قانونی ٹیم کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں جانے نہیں دیا جا رہا، پرویز الہٰی کے وکیل کا دعویٰ

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل سرمد غنی چٹھہ کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں جانے نہیں دیا جا رہا۔پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم کی اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز پہنچی، جہاں ان کے وکیل سرمد غنی چٹھہ نے کہا کہ لیگل ٹیم کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرزکے اندر جانے نہیں دیا جا رہا۔ وکیل سرمد غنی چٹھہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کو ادویات کی ضرورت ہے جو اندر لے جانے کی اجازت نہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی پر اینٹی کرپشن کے3 مقدمات ہیں، عدالت میں پرویز الہٰی کی ضمانت کی استدعا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن