بھارتی‘ بنگلہ دیشی کپتان  نیویارک سٹیڈیم کے سحر میں مبتلا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کیلئے بھارت اور بنگلہ دیش کے کپتان نیویارک کے کرکٹ سٹیڈیم سے متاثر ہوگئے۔بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ یہ بہت خوبصورت اور کھلا سٹیڈیم ہے ، اس سٹیڈیم کے ماحول کو محسوس کرنے کیلئے زیادہ انتظار نہیں کر سکتا۔یہ ایک اچھا سٹیڈیم ہوگا ہمیں یہاں کی کنڈیشنز کو سمجھنے کی ضرورت ہے بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے کہا کہ سٹیڈیم کی تصویریں انٹر نیٹ پر دیکھیں، اب یہ ایک مکمل سٹیڈیم بن چکا ہے۔ یہ ناقابل یقین ہے، خاص طور پر ایسٹرن گرینڈ سٹینڈ کے بارے ایسا نہیں سوچا تھا۔سٹیڈیم میں میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن