لاہور(کامرس رپورٹر) کمشنر ملتان مریم خان نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مینول اراضی ریکارڈ کو پہلے ہی مکمل طور پر سکین کر کے محفوظ بنا دیا گیا ہے۔نئے جدید نظام کے نفاذ سے ملکیت کی خرید و فروخت کے مسائل میں خاطر خواہ کمی ہو گی جبکہ واجبات کی ادائیگی ایک ہی چھت کے تلے ہو سکے گی۔
کمشنر کاملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کا افتتاح
Jun 01, 2024