ریٹائرڈ افسر محکمے کا قیمتی اثاثہ ‘پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے : سی سی پی او 

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے ریٹائرہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد ہوا۔سی سی پی او لاہور نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو سراہا اورآئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے ریٹائرڈافسران کو باعزت طریقے سے سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی۔ریٹائرڈ ہونے والوں کو سی سی پی اولاہور نے یادگاری شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ریٹائرہونے والے افسران نہایت باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں،محکمے کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ریٹائرڈ افسران محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں، ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے۔ دروازے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ محکمہ پولیس ریٹائرڈ افسران کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن