ایرانی قونصل جنرل کی آئی جی پنجاب سے ملاقات‘تجربات سے استفادہ کرنے پر اتفاق 

لاہور(نامہ نگار)ایرانی قونصل جنرل لاہورمہران مواحد فر نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، ایرانی سفارتخانے سے پولیس رابطہ افسر کرنل امید سروری، کمرشل اتاشی علی اصغر موغری وفد میں شامل تھے۔ دوران ملاقات پنجاب میں ایرانی باشندوں کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی، دیگر حکام کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب اور سینئر پولیس افسران نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی اور دیگر رفقا کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت پوری امت مسلمہ کیلئے عظیم نقصان، عالم اسلام ایک نڈر لیڈر سے محروم ہو گیا۔دوران ملاقات لا انفورسمنٹ کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ بارے اتفاق کیا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب پولیس اور ایرانی پولیس ٹریننگ اور استعداد کار میں اضافے کیلئے وفود کا باہم تبادلہ کرینگے۔ آئی جی پنجاب نے وفد کو سنٹرل پولیس ڈیش بورڈ پر ہیومن ریسورس، پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم سمیت کمیونٹی پولیسنگ پروگرامز سے آگاہ کیا، پر آئی جی پنجاب  اور ایرانی قونصل جنرل کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن