لاہور(نامہ نگار)لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ غیر معیاری نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہونے والے 2بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا جبکہ موت کی وجوہات کے تعین کیلئے جسمانی اعضاء کے نمونے فرانزک لیب بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔بہن بھائی کی ہلاکت کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ مناواں میں مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 11سالہ مریم اور 9سالہ کا رافع کی ہلاکت پر مناواں پولیس نے بچوں کے چچا ذیشان اشرف کے بیان پرنامعلوم دوکاندار کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
نوڈلز سے بچوں کی ہلاکت ‘پوسٹ مارٹم مکمل ‘ہلاکت کا مقدمہ درج
Jun 01, 2024