لاہور(نامہ نگار) شالیمار کے علاقے محمد دین کالونی میں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی بہن45 سالہ پروین کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے اورملزم کو گرفتارکر لیا جائیگا۔