لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتازدینی سکالر ، درجنوں دینی کتب کے مصنف اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے قرضوں کے حصول کیلئے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اس میں اس بار عوامی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔ مہنگائی کے اثرات صرف اور صرف غریب عوام پر ہی پڑتے ہیں اور یہی طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرت میں عوامی مفادات کو ترجیح دیں : مولانا فضل الرحمن بن محمد
Jun 01, 2024