محکمہ صحت ہیلتھ پروفیشنلزکیساتھ، کرپٹ عناصر رعایت کے مستحق نہیں :سلمان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،سیدواجدعلی شاہ،راجہ منصوراحمد،زاہدہ اظہر،حافظ ڈاکٹر شاہد لطیف، اور ڈپٹی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے پروفیسر محمودایاز، پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسراحسن وحیدراٹھور، پروفیسر سردار الفرید ظفر، تمام پرنسپلزنے بھی شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق اور علی جان خان نے صوبہ بھرمیں خسرہ سے بچاؤو دیگر انڈیکیٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کا دورہ کرکے کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ کریں گے۔ کرپشن کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن