لاہور(نیوز رپورٹر) کریم خان آفریدی ویلفیئر آرگنائزیشن، کا رسمی افتتاح اور باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ تقریب کا انعقاد تنظیم کے مشن میں ایک نئے باب کی نشاندھی کرتا ہے جو کمیونیٹیز کی ترقی اور امداد،انسانی ہمدردی کے اسباب کیلئے اپنی وابستگی کو تقویت دینا ہے۔سابق سفیر منصور احمد خان کی انتھک کوششوں اور غیر متزلزل لگن کی بدولت اس عظیم الشان احساس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایسی خوبصورت تقریب کا انعقاد ہوا۔منصور احمد خان نے کہا کہ ہم باہم مل کر ایک ایسا معاون اور سازگار ماحول بنا سکتے ہیں جہاں ہر فرد کے پاس یکساں ترقی کرنے کے مواقع موجود ہوں۔