لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ویکسنیٹرز سمیت تمام سٹاف اپنی مقام تعیناتی پر تندہی سے فرائض انجام دیں۔خسرہ سے متاثرہ علاقوں اور اضلاع کو فوکس کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔علاج معالجہ کی فراہمی میں خلل ڈالنے کو برداشت نہیں کریں گے۔12 کروڑ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح یے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.ویکسنیٹرز سمیت تمام سٹاف کی ڈیوٹی EMR پر ریکارڈ کی جارہی ہے۔خسرہ سمیت تمام وبائی امراض کے تدارک کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت نے پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر۔ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے دوران بچوں میں خسرہ کیسز کی وجوہات اور تدارک کے لئے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت اور تفصیلی بریفنگ دی۔
علاج معالجہ کی فراہمی میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے: خواجہ عمران نذیر
Jun 01, 2024