نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں بے رحم شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ ریاست کرناٹکا کے شہر ٹمکور میں ملزم شیواراما کا بیوی پشپا کے ساتھ رات کے کھانے پراس وقت جھگڑا ہوا جب خاتون نے اپنے شوہر کو کھانا دینے سے انکار کیا، شوہر نے طیش میں آکر چاقو کے وار سے خاتون کا گلا کاٹ دیا۔بعدازاں جسم کے ٹکڑے بھی کیے اور اگلی صبح تک اسکے جسم کی کھال اتارتا رہا اور پھر مکان مالک کو اس جرم کی اطلاع بھی دیدی۔