جوبائیڈن نے روس کیخلاف یوکرائن کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دیدی  

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن کو روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے فراہم کیے گئے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں روس نے اپنی سرحد سے قریب یوکرائن کے علاقے خارکیف کی جانب پیشقدمی کی ہے۔ یوکرینی حکام نے کہا کہ روسی فورسز کی جانب سے خارکیف کے نواحی علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔ اس حوالے سے امریکی حکام نے برطانوی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ روس کے خلاف دور تک مار کرنے والے میزائل یا آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم پر پابندی سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ادھر چین نے آئندہ ماہ سوئٹزر لینڈ میں یوکرائن امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...