ایف بی آر نے گریڈ 20 اور 21  کے  چھ افسروں کو تبدیل کردیا

Jun 01, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  ایف بی آر نے گریڈ 20 اور 21 کے  چھ افسروں کو تبدیل کیا ہے، گریڈ 21 کے افسر محمود حسین جعفری کو چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور سے تبدیل کر کے ممبر ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے، گریڈ 21 کے افسر محمد عابد رضا کو چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کو چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور کے افس کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے، گریڈ 21 کے افسر  عاصم افتخار کو جو گوجرانوالہ  کمشنر آر ٹی او ہیں انہیں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر  ٹی او لاہور کا چارج دیا گیا ہے، امجد فاروق آر ٹی او لاہور سے تبدیل کر کے ایڈمن پور ایف بی آر بھیج دیا گیا ہے، رانا وقار علی کو چیف ایڈمن پول ایف بی آر تعینات  کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں