اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت وکلاء کی عدم حاضری کے باعث بغیر کارروائی 4 جون تک ملتوی کر دی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔