ترقی اور استحکام کیلئے اتحادی حکومت کو مضبوط کرنا ضروری: گورنر 

Jun 01, 2024

لاہور (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے کہا ہے کہ  ترقی اور استحکام کے لیے اتحادی حکومت کو مضبوط بنانا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد اور اتفاق سے پاکستان کو آگے لے کر بڑھنا ہے۔ وہ  لاہور میں پیپلزپارٹی لاہور کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ وفد میں پیپلزپارٹی  کے سینئر رہنما شاہدہ جبین، الطاف قریشی، عارف خان، حافظ غلام محی الدین اور حاجی عزیز الرحمن چن شامل تھے۔ وفد نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کی۔گورنر نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور کے دروازے پورے پنجاب کی عوام کے لیے کھلے ہیں۔

مزیدخبریں