لاہور (نیٹ نیوز) امریکی نژاد پاکستانی شہری ڈاکٹر رابیل اسلم 2024 کی نئی مس پاکستان منتخب ہوگئیں جبکہ مس پاکستان گلوبل کا ٹائٹل وردہ منیب راؤ اور مس پاکستان ورلڈ کا اعزاز وجیہہ کے نام رہا۔ مقابلوں کی تاج پوشی کی تقریب لاہور میں ہوئی، جس میں پاکستان کی سب سے خوبصورت حسیناؤں کا اعلان کیا گیا۔